لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق این سی او سی کو لاہور میں ایک یا دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ این سی او سی اوروزیر اعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مارکیٹیں اوربازار پہلے ہی شام 6 بجے بند کیے جا رہے ہیں۔