امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ اور یورپی ممالک میں ،کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ کے ڈیلٹا اور اومیکرون ویریئنٹوں کے خصائص کا حامل، “ڈیلٹا کرون” نامی نیا ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
امریکہ اور یورپی ممالک میں ڈیلٹا کرون وائرس کے 17 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
جی بی نیوز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کرون کے بارے میں تحقیقات محدود ہونے کی وجہ سے اس کی شدت کے بارے میں کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہو گا۔
فرانس کے IHU میڈیٹرینی انسٹیٹیوٹ سے فلپ کولسن نے کہا ہے کہ نئے ویرئینٹ کے 3 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
کولسن کا کہنا ہے کہ نیا ویریئنٹ اومیکرون کے پروٹین اور ڈیلٹا کے دھڑ کے ملاپ سے سامنے آیا ہے۔
جنیاتی تحقیقاتی کمپنی ہیلکس کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک دوسرے سے مختلف 2 ڈیلٹا کرون کیس ریکارڈکئے گئے ہیں۔
دیگر محقق ٹیموں کے مطابق ماہِ جنوری سے اب تک یورپ میں ڈیلٹا کرون کے 12 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔