اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا سے پاکستان میں مزید 39 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 873 ہو گئی۔ ملک میں 40 ہزار 151 شہری وائرس کا شکار ہیں جبکہ 11 ہزار 341 افراد تندرست ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 584 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 847 اور بلوچستان میں 2 ہزار 544 افراد متاثر ہیں۔
اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 527 اور آزاد کشمیر میں 112 افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 352 کیس سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی جاری ہے، انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود ایس او پیز میں عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے۔