اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں چین سے امدادی سامان کی آمد جاری ہے۔
قومی ائیرلائن کا پہلا 777 طیارہ آج صبح چین سے 14 ٹن سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 100 تھرمل اسکینر اور ذاتی حفاظت کاسامان منگوایا گیا ہے۔
ترجمان نےبتایا کہ حفاظتی سامان میں تقریباً 9 لاکھ ماسک، 60 ہزارحفاظتی عینکیں اور 3300 سے زائد حفاظتی سوٹ ہیں، اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ دستانے، تھرمامیٹر اور دوسرے حرارت پیما آلے شامل۔