لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری اسکولز بند کر دیے گئے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کُل 17 اضلاع کے سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 13 اضلاع میں اسکول پہلے سے بند ہیں تاہم اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال اور بھکر میں بھی اب اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع میں اسکولز ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ مشکل تھا تاہم طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے ایسا کرنا پڑا، طلبہ، اساتذہ اور والدین کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔