کورونا پابندیوں کے باوجود پارٹیز میں شرکت، برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

Boris Johnson

Boris Johnson

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا پابندیوں کے باوجود پارٹیوں میں شرکت کے اسکینڈل پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر مزید 3 ٹوری اراکین پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کا اظہارکر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک 12 ٹوری ارکان بورس جانسن پرعدم اعتماد کا اظہارکر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائےگئےلاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو شدید تنقیدکا سامنا ہے اور ان سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبردار ہونےکا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ برطانوی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر زیر گردش رہیں جن میں بورس جانسن کو ان کی سرکاری رہائش گاہ کے گارڈن میں اپنے اسٹاف کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔