اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
کورونا ہیلتھ پاس کی پابندی کے خلاف فرانس بھر میں لاکھوں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں کیے گئے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے سفر اور ریسٹورنٹس میں داخلے کے لیے کورونا پاس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب اٹلی میں بھی ویکسین پاس کے خلاف سیکڑوں افراد نے روم کی سڑکوں پر مارچ کیا۔
ادھر تھائی لینڈ میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں بھی ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔