سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے موقع پر مشاعر مقدسہ میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ مملکت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1357 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 30 مریض انتقال کرگئے جب کہ صحت یاب ہونے والوںکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز کرونا کے مزید 2533 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 81 ہوگئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کی صفوں میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ تمام حجاج کرام کی صحت کی صحت کی صورت حال تسلی بخش ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے حج کے موقع پر حجاج کرام کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور کرنا سے بچائو کی تدابیر اپنانے پر سعودی حکومت کی تحسین کی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کرونا کے متاثرہ 85 فی صد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔