کرونا سے بچاو مہم، کویت میں جزوی طورپر کرفیو لگا دیا گیا

Corona Kuwait Curfew

Corona Kuwait Curfew

کویت (اصل میڈیا ڈیسک) کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ نے ہفتے کے روز اپنے غیر معمولی اجلاس کے دوران اتوار سے شام پانچ بجے سے ہر روز صبح چار بجے تک ملک کے تمام حصوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تا حکم ثانی اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

کویتی نایب زیراعظم انس الصالح نے ہفتے کے شام وزیر برائے امور خارجہ الشیخ احمد ناصر آل محمد الصباح اور وزیر صنعت وتجارت خالد الروضان کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ فیصلہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے عدم تعمیل کی اطلاعات کے بعد ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز کویت کے وزیر صحت باسل الصباح نے کرونا مریضوں کے 5 نئے کیسز کی صحت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ ادھر گذشتہ روز کویت میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔