لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وبا کی پانچ ویں لہر کے باعث پنجاب کے دو اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 50 فیصد حاضری میں توسیع کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ 15 فروری تک جاری رہےگا جس کا اطلاق دونوں شہروں کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہو گا۔
دوسری جانب پشاور میں کورونا کے پھیلاؤکے باعث ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کے لیے بند کر دیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے، تعلیمی ادارے کھلنے پرصرف ویکسینیٹڈاسٹاف کو داخلے کی اجازت ہوگی۔