برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی حکومت نے کووڈ انیس کے علاج کے لیے امریکی دوا ساز ادارے میرک کی گولی استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس گولی کی فی الحال اجازت مشروط ہے اور یہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو دی جا سکے گی۔
میرک کی تیار کردہ گولی کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کورونا کے علاج کے لیے پہلی دوا ہے۔
ابھی تک اس بیماری کے لیے مدافعتی ویکسین ہی دی جا رہی تھی۔
برطانیہ وہ پہلا ملک ہے، جہاں اس نئی دوا کا استعمال شروع کیا جائے گا البتہ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ میرک فارماسوٹیکل کمپنی کی جانب سے گولیاں کب سے برطانیہ کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔