لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ صحت کی جانب سے گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کے بعد لاہور ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر بند کر دیا گیا۔
سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گھرگھر کورونا ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کھولے رکھنے کاکوئی جواز نہیں، محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلےمیں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے جب کہ مہم کے دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔