کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی عائد

Vaccination

Vaccination

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ سے زیادہ عمر کے افراد ویکسین کے بغیر اندرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔ پابندی کا اطلاق یکم آگست سے کیا جا رہا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈومیسٹک پرواز میں سفر سے پہلے مسافر کو کورونا ویکسی نیشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ نئی پابندی کا اطلاق بین الاقوامی پروازوں پر نہیں ہوگا۔

غیر ملکی یا ایک ڈوز اور بیرون ملک سے ویکسین لگوانے والے بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جنہیں ڈاکٹرز نے ویکسین لگوانے سے منع کیا ہے، وہ بھی مستثنیٰ تصور ہوں گے۔