برطانیہ : ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسینز کا استعمال شدید بیماری کے خطرے کو 80 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
برطانیہ میں ہونے والے ایک جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ آکسفورڈ آسٹرازینیکا یا فائزربائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی محض ایک خوراک اسپتال جانےکے خدشے کو 80 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعدادوشمار کے مطابق ویکسینیشن کے 3 سے 4 ہفتوں بعد نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں ابتدا میں 80 سال سے زائد عمر کےشہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔