لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان وزیر صحت یاسمین راشد کے کورونا ویکیسن سے متعلق بیان پر پھٹ پڑے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیر صحت یاسمین راشد کے کورونا ویکیسن سے متعلق بیان پر حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔
کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس ہیں، ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا: وزیر صحت پنجاب پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وزیر صحت خود کہہ رہی ہیں کہ لوگ ویکسین اپنی ذمہ داری پر لگوائیں ہم ذمہ دار نہیں، اس بیان سے لوگوں میں خوف اور ابہام پیدا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اجلاس میں افواج پاکستان کو 10 بہترین افواج کی فہرست میں شامل ہونے پر خراج تحسین پیش کر نے اوربھارت میں کسانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
علاوہ ازیں گندم کی فی من قیمت 2 ہزار کرنے کی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد نہ ہونے پر سابق سپیکر رانا اقبال احمد نے اظہار تشویش کیا، ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔