کورونا کے 85 فیصد متاثرین برطانوی قسم کے وائرس کا شکار ہیں: ترکی

Coronavirus

Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 243 مریض چل بسے۔

جس کے بعد ملک بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان 34ہزار182 تک ہو گیا ہے۔

ایک دن میں3 لاکھ01ہزار68 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں2671 مریضوں کاتعین ہوا ہے تو ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کی یومیہ تعداد 54 ہزار 562 ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی دورانیہ میں41ہزار218 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد33لاکھ 72 ہزار629 تک ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت فکر الدین قوجہ نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی 85 فیصد تعداد برطانوی قسم کے وائرس کا شکار ہے جبکہ ہمیں امید ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی ویکسین کی جلد دستیابی سے اس وائرس کے خلاف عوام کی اکثریت قوت مدافعت حاصل کر سکے گی ۔