کرونا وائرس کے باعث امریکی ہوائی اڈوں پر لوگوں کا سمندر

People at American Airports

People at American Airports

شیکاگو (اصل میڈیا ڈیسک) کرونا کی مہلک وباء کے باعث جہاں ایک طرف امریکا میں دوسرے ممالک کے ساتھ سفری پابندی عاید ہے وہیں امریکا سے واپس جانے والے ہزاروں افراد ہوائی اڈوں پر خوار ہو رہے ہیں۔ ہوائی اڈوں پر طبی معائنے کے عمل کے لیے واپس جانےوالوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

امریکی ہوائی اڈوں پر واپس جانے والوں کی صورت حال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج چل رہی ہے۔ اس میں مسافروں کو لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی ریاست شیکاگو کے اوھیر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر چار گھنٹے سے لائن میں کھڑے ہیں۔ امریکی ریاست الینوی کے ارکان کانگرس نے مسافروں کو سہولتیں فراہم نہ کرنے پر حکومت کو سخت ‘تنقید کا سامنا ہے۔

الینوی ریاست کے گورنر جے بی پریٹزکر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے طبی معائنے کے ناقافی اور ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہم صدر اور نائب صدر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہوائی اڈوں پر پھنسے مسافروں کی مدد کے لیے کرونا ٹیسٹوں کی سہولیات کےلیے مزید اقدامات کریں۔

انہی خدشات کا اظہار کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے دور ارکان کانگرس سینیٹر ڈک ڈربن اور سینیٹر ٹمی ڈک ورتھ بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہوائی اڈوں پر لوگوں کا سمندر ہے مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔