کورونا کے وار تیزی سے جاری: 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 59 افراد جان کی بازی ہار گئے

Pakistan Coronavirus Cases

Pakistan Coronavirus Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ جب کہ 59 متاثرہ مریض جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 9 افراد کیسز رپورٹ جب کہ مزید 59 اموات سامنے آگئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار803 ہو گئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار 115 ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 974 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 033 ہو گئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار786، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 314 اور اسلام آباد میں 27 ہزار 979 اور بلوچستان میں 16 ہزار 891 ہے۔