کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کراچی کے مخیر حضرات کا کردار قابل تعریف ہے جہاں تک ممکن ہو رہا ہے این جی اوز اور مخیر حضرات مستحقین تک راشن تقسیم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں فیومیگیشن مہم کے دوران جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی مخیر حضرات کے تعاون سے جہاں تک ممکن ہو رہا ہے۔
مستحقین تک راشن پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہر ذی شعور اور استطاعت رکھنے والوں کا فرض ہے کہ وہ سفید پوش افراد تک راشن پہنچائے انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے تقریبا مہینے سے کورونا سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری ہے جو تاحال جاری ہے اور کوشاں ہیں کہ اس کے دائرہ کار کو مسلسل وسیع کیا جائے پہلے محدود جگہوں تک اسپرے تھا اب علاقوں تک اس کا دائرہ کار وسیع ہوچکا ہے جو علاقے کورونا سے متاثر ہیں وہاں روزانہ ہی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، انچارج فیومیگیشن راؤ شمشاد ودیگر افسران بھی موجود تھے۔