کورونا وائرس، یومیہ اموات اور واقعات کی تعداد کا گراف بدستور برقرار

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں جانی نقصان 16 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گیا ہے تو وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 73 ملین 81 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا سے 3 لاکھ 20 ہزار 845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تو ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 17 ملین 8 لاکھ نواسی ہزار تک جا پہنچی ہے۔ ادھر ایف ڈی اے نے امریکی دوا ساز فرم ماڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ نائب امریکی صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کیرین پینس نے پریس کی موجودگی میں بائیون ٹیک۔ فائزراشتراک سے تیار کردہ ویکسین لگوائی۔ بتایا گیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائڈن بھی پیر کے روز کورونا ویکسین لگوائیں گے۔

اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 674 اموات سے مجموعی جانی نقصان 67 ہزار 894 جبکہ 17 ہزار 992 نئے واقعات کے ساتھ مجموعی متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 22 ہزار کےقریب پہنچ گئی ہے۔

وائرس کےباعث 60 ہزار 229 اموات اور 24 لاکھ 42 ہزار کے متاثر ہونے والے فرانس میں امینول ماکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ صدر نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں ان کی طبی حالت ٹھیک ہونے کا پیغام دیا ہے۔

سویڈن نے 7 ہزار 993 اموات کے بعد نئی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک کسی قسم کی پابندی کے بغیر اس مرض سے نجات پانے کی سوچ رکھتا تھا جو کہ ناکام ہو گئی ہے نئی تدابیر 24 دسمبر تا 24 جنوری لاگو ہوں گی۔

18 ہزار 445 جانی نقصان ہونے والے بیلجیم میں اس ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں سے کووڈ۔ ٹیسٹ مانگا جائیگا۔

بعض دیگر ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد کچھ یوں ہے:

برازیل: 823، میکسیکو: 762، ارجنٹائن: 138، کولمبیا: 232، پیرو: 68۔