کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے تصدیق ہوئے بتایا کہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر جاوید احمد کورونا وائرس سے شدید متاثر تھے، کچھ سال قبل ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں آرتھوپیڈک او پی ڈی سے ریٹائر ہوئے تھے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے ڈاکٹر جاوید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کیلیے دعاوں کی اپیل کی ،سندھ بھر میں اب تک 70 ڈاکٹرز و طبی عملہ جبکہ ملک بھر میں 210 کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔