کورونا وائرس، جرمنی میں پیر سے نئی پابندیاں نافذ العمل

Coronavirus in Germany

Coronavirus in Germany

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آج سے جرمنی بھر میں نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ جنوری کے اواخر تک ملک کے زیادہ تر حصوں میں شاپنگ مالز، کنڈر گارٹن اور اسکول بند رکھے جائیں گے جبکہ ایک دوسرے سے ملاقات کی آزادی کو بھی مزید محدود بنا دیا گیا ہے۔

ایک گھر کے افراد ایک وقت میں دوسرے گھر کے کسی ایک ہی فرد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ اسی طرح متاثرہ علاقے میں کسی ایمرجنسی کے بغیر پندرہ کلومیٹر سے دور جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

جرمنی میں گزشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔