برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) عام وبا سے عالمی سطح پر جانی نقصان 9 لاکھ 70 ہزار ہو گیا تو 31 ملین 5 لاکھ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں۔
وبا کے مرکز متحدہ امریکہ میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 506 اور متاثرین کی تعداد 75 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عام وبا کے خلاف جدوجہد کے جاری ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخیر یا پھر آئندہ سال کے اوائل میں ہم شاندار اور مؤثر ویکسین کے مالک ہوں گے، ہم آئندہ سال اس موذی مرض سے نجات پا لیں گے۔
برازیل میں مزید 455 ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 1 لاکھ 37 ہزار 350 اور متاثرین کی تعداد 16 ہزار کے اضافے سے 45 لاکھ 60 ہزار تک ہو گئی ہے۔
میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 204 افراد وائرس سے شکست کھا گئے ، ملک میں ابتک 73 ہزار 697 افراد وائرس سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے جہاں پر جانی نقصان 41 ہزار 788 اور وائرس کا تعین ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 625 ہے۔
اسپین میں گزشتہ ایک ہفتے میں مزید 311 جانیں ضائع ہوئی ہیں تو مجموعی طور پر 30 ہزار 663 افراد وائرس سے شکست کھا چکے ہیں۔ وزارت ِ صحت کے مطابق حالیہ تین دنوں میں 31 ہزار 428 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اسپین بھر میں واقعات میں تیزی آنے والے 77 بلدیات نے آمدورفت میں پابندیاں، ریستورانوں اور بار میں 50 فیصد گاہکوں کو بیٹھنے کی اجازت دینے، تمام تر کاروباری مراکز کو زیادہ سے زیادہ رات دس بجے تک بند کرنے جیسے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
پرتگال میں ایک دن میں 8 اموات اور 623 نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
آسڑیلوی شہر وکٹوریہ میں کل تین افراد وائرس کا شکار بنے ہیں تو ملک میں مجموعی جانی نقصان 854 تک ہو گیا ہے۔