کورونا وائرس، اٹلی میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

Italy Curfew

Italy Curfew

اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اٹلی نے جمعرات سے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب یورپی ملک ہالینڈ اور ہنگری نے بھی پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ زیادہ تر یورپی ممالک کو اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔

گزشتہ سوموار کو جرمنی، بیلجیم اور پرتگال نے بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ فرانس میں گزشتہ روز اب تک کے ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے تھے، جس کے بعد حکومت نے پیرس جیسے بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کا عندیا دیا تھا۔