پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس نے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔
کورونا وائرس نے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر قریش خان ڈی ایچ کیو اسپتال صوابی سے ریٹائرمنٹ کے بعد نجی کلینک چلایا کرتے تھے جب کہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد ایک ہفتے سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے تاہم آج 3 بجے وفات پاگئے۔