کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی معاشی حالت پر نیا سروے جاری

 Pakistanis Peoples

Pakistanis Peoples

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی معاشی حالت پر نیا سروے جاری کردیا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستان میں 21 لاکھ گھرانوں نے بنیادی ضروریات کے لیے گزشتہ 7 روز میں گھر کی اشیاء فروخت کیں۔

دوسری جانب 27 لاکھ گھرانوں نے گھر کی انتہائی بنیادی ضروریات کے لیے حکومت یا غیر سرکاری تنظیم پر انحصار کیا۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اپریل کے بعد نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے والوں کی شرح میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔