کورونا وائرس؛ پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

Schools

Schools

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے لہذا گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔