کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے بلدیہ شرقی نے جو خدمات سر انجام دیں اس سے کافی بہتری آئی ہے ضلع شرقی کے مکین مطمئن ہیں کیونکہ فیومیگیشن ٹیموں، ٹینکر باوزر اور ائیر باو ¿زر کی مدد سے تاحال جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ یوسی 19 ودیگر علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اب شہر میں ہیٹ ویو کا بھی آغاز ہو چکا ہے لہذا اس سلسلے میں بھی اپنا کردار ادا کیا جائیگا۔
ماہ مبارک میں کوشاں ہیں کہ کورونا وائرس کی وباءسے چھٹکارا دلوانے کے ساتھ شدید گرمیوں میں لوگوں کو ہیٹ ویو سے بھی بچایا جائے اس وقت ہماری مکمل توجہ کورونا وائرس کے خاتمے پر مرکوز ہے اور اس سلسلے میں اپنی دسترس کے مطابق خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے دورے کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ وہ اپنے گردونواح میں نظر رکھیں جہاں بھی لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے کوئی شخص یا فیملی متاثر ہے اس کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے ایک دوسرے کا خیال رکھ کر ہی اس مشکل حالات سے گزرا جاسکتا ہے۔