سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں 1704 نئے کیسوں اور 10 اموات کی تصدیق کی ہے۔
سعودی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 239 ہو گئی ہے اور کل کیسوں کی تعداد 37136 ہو گئی ہے۔
وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 1024 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور کل تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 10144 ہو گئی ہے۔
دریں اثناء سعودی وزارتِ داخلہ نے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کردی ہے اور ان کے مکینوں کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک گھروں سے باہر جانےکی اجازت دے دی ہے۔
وزارت داخلہ نے محکمہ صحت کے حکام کی سفارشات کی روشنی میں مدینہ منورہ کے علاقوں الشریبت ، بنی ظفر ، قربان الجموع ،الاسکان اور بنی خدرہ کے بعض حصے شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ باقی پابندیوں کے حوالے سے عوام کے ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا اور وزارتِ صحت کے حکام بھی ان کا جائزہ لیں گے۔انھوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں کی پاسداری کریں اور صحتِ عامہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔