دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 24 لاکھ 6 ہزار 371 ہو گئی

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 24 لاکھ 6 ہزار 371، مریضوں کی تعداد 10 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 11 لاکھ 82 ہزار ہو گئی ہے۔

وباء کے مرکز ملک امریکہ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 63 اور مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

برازیل میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 647 اور میکسیکو میں ایک لاکھ 73 ہزار 771 ریکارڈ کی گئی ہے۔

انگلینڈ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 908 اور مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 27 ہزار ہے۔ وزیر صحت میٹ ہین کک نے کہا ہے کہ ویکسین کے ساتھ سال کے آخر تک کورونا وائرس وباء کے زمرے سے نکل کر انفلوئزا کی طرح عام بیماری کی شکل اختیار کر جائے گا۔

اٹلی میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 93 ہزار 356 اور مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 10 ہزار ، فرانس میں اموات 81 ہزار 647 اور مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 48 ہزار ، اسپین میں اموات 64 ہزار 747 اور مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 56 ہزار اور جرمنی میں اموات کی تعداد 8 ہزار 195 اور مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 36 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔