امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 16 لاکھ 12 ہزار 931 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 71 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 کروڑ 5 لاکھ 42 ہزار ہے۔
امریکہ میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 82 اور مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار ہے۔ ملک میں فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی تقسیم کا آغاز ہو رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پہلی ویکسین 24 گھنٹوں کے اندر اندر لگا دی جائے گی۔
برطانیہ میں اموات کی تعداد 64 ہزار 26 اور مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 30 ہزار ہو گئی ہے۔
اٹلی میں اموات کی تعداد 64 ہزار 36 اور مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 25 ہزار اور فرانس میں اموات کی تعداد 57 ہزار 761 اور مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 65 ہزار ہے۔