برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی سطح پر تہلکہ مچانے والی عام وبا نے دنیا بھر میں 15 لاکھ 26 ہزار سے زائد انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔
وبا کے مرکزی مقام کے حامل متحدہ امریکہ میں وائرس سے جانی نقصان 2 لاکھ 86 ہزار کے قریب پہنچ گیا تو 1 کروڑ 5 لاکھ کے قریب اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں ، وبا نے خاندانوں اور عزیز و اقارب کے یکجا ہونے والے تھینکس گیونگ ڈے کی تقریبات کے بعد دوبارہ سے تیزی پکڑ لی ہے۔
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 504 اموات سے مجموعی جانی نقصان 60 ہزار 617 ہو گیا، اسی دورانیہ میں ملک میں 16 ہزار 298 کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار 852 جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ کی حد تک جا پہنچی۔
فرانس میں ایک دن میں مزید 284 اموات سے وائرس سے جانی نقصان 54 ہزار 767 ہو گیا ہے تو ملک میں 11 ہزار 221 نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
کووڈ۔19 سے 18 ہزار 691 اموات ہونے والے جرمنی میں گزشتہ ایک دن میں 23 ہزار 449 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ملک میں 11 لاکھ 53 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
46 ہزار 252 افراد کے لقمہ اجل بننے والے اسپین میں ابتک 17 لاکھ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
یونان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد جزوی لاک ڈاؤن اور رات کے وقت مکمل لاک ڈاؤن سے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں تو انتہائی نگہداشت یونٹس 87 فیصد تک کورونا مریضوں سے بھر ے ہوئے ہیں۔
عام وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں 694، میکسیکو میں 690، ارجنٹائن میں 209، کولمبیا میں 162، پیرو میں 91، چلی میں 39 اور ایکواڈور میں 84 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔