برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 24 لاکھ 73 ہزار 430 سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 89 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 68 لاکھ 56 ہزار ہے۔
5 لاکھ 9 ہزار875 اموات کے ساتھ وباء کے مرکز ملک امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
برازیل میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 6 اور مریضوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 39 ہزار ہے۔
میکسیکو میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 797 اور مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 38 ہزار ہے۔
یورپ میں حالات کچھ اس طرح ہیں:
برطانیہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار365 اور مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 5 ہزار
اٹلی میں اموات 95 ہزار 486 اور مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 95 ہزار 796
فرانس میں اموات کی تعداد 84 ہزار 147 اور مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 83 ہزار
اسپین میں اموات کی تعداد 67 ہزار 101 اور مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 33 ہزار 122 ہو گئی ہے۔