چین (اصل میڈیا ڈیسک) چینی قومی صحت کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق بیرونِ ملک سے ہے۔ 22 مریضوں کا تعلق بیجنگ سے ہے۔ جہاں پر 11 جون سے ابتک 205 مریضوں کا تعین ہو چکا ہے۔
12 ہزار 970 اموات ہونے والے ہندوستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 516 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ملک میں مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے جس کے بعد بھارت وائرس کے اعتبار سے عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار اور متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
ایران میں یومیہ ایک سو سے زائد اموات کاسلسلہ بدستور جاری ہے، ابتک 9 ہزار 392 افراد وائرس کا شکار بنے ہیں تو ملک میں وائرس زدہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
1 ہزار 184 جانی نقصان برداشت کرنے والے سعودی عرب میں ڈیڑھ لاکھ کورونا مریضوں کا تعین ہو چکا ہے۔
سعودی عرب کے بعد بنگلہ دیش کا نمبر آتا ہے جہاں پر 1 ہزار 338 اموات اور 1 لاکھ 6 ہزار مصدقہ متاثرین کی اطلاعات ہیں۔
280 جانی نقصان ہونے والے جنوبی کوریا میں ایک دن میں 67 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں تو ان میں سے 31 کا تعلق بیرون ِ ملک سے ہے۔
جاپان میں حکومت نے ٹوکیو اور گرد و نواح کے صوبوں کے درمیان سیرو سیاحت پر پابندی ہٹا دی ہے۔
عراق میں وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں تیزی کاعمل جا ری ہے ، ملک میں جانی نقصان 925 اور متاثرین کی تعداد 28 ہزار کی حد تک پہنچ چکی ہے۔
ایک دن میں مزید 79 اموات سے مجموعی جانی نقصان 2 ہزار 17 ہونے والے مصر میں کل متاثرین 52 ہزار 211 ہیں۔
جنوبی افریقہ مصدقہ کیسسز کے اعتبا سے چین کو بھی پار کر گیا ہے جہاں پر 88 ہزار کے قریب متاثرین ہیں اور اموات کی تعداد 1 ہزار 831 ہو گئی ہے۔
بر اعظم افریقہ میں ابرک 7 ہزار 713 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں تو مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔