کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ لیبر فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین سید بھاشانی شاہ نے کہا ہے کہ موجود ہ صورتحال قدرتی آزمائش ہے ، مشکل کی اس گھڑی سے جلد نکل جائیں گے، کرونا وائرس وبائی مرض ہے بچاءو کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ قوم باو ضورہے ، اپنے اپنے گھروں میں نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے استغفار کریں ، مشکل وقت ضرور ہے لیکن با ہمت قو میں مشکلات کا جوانمردی اور بہادری سے مقابلہ کرتی ہیں ، ایک پکے مسلمان کا موت پر یقین ہے احتیاظ ضرور کریں لیکن خوفزدہ نہ ہوں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا ، سید بھاشانی شاہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کی امدادی کاروائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، ہماری فوج مشکل کی ہر گھڑی میں ہماری ساتھ ہے، بارڈروں اور ملکی سرحدوں پر فوج ہماری حفاظت کرتی ہے جبکہ ملک کے اندر کسی بھی طرح کی قدرتی آفت آنے کی صورت میں عوام کی بھرپور مدد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی افسران اور جوان یہ جانتے ہیں کہ ملکی سرحدوں اور بارڈروں پر سیدھی گولیاں چلنی ہیں اور جنگوں میں بھی گولہ باری ہونی ہیں لیکن اس کے باوجود صرف اپنی قوم اور ملک کی خاطر وہ آگے بڑہتے رہتے ہیں اور اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں جس کی وجہ ملک وقوم کا فوج پر بھروسہ اور عوام کی محبت ہے ، دنیا کی بہترین اور باصلاحیت فوج کو اپنی قوم کی محبت اور اعتماد آگے بڑھتے رہنے کا حوصلہ دیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مشکل کے ان لمحوں میں غریبوں کی مدد کرتے رہیں اور احتیاط کا دامن بھی نہ چھوڑیں ، رب کائنات نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے تا کہ وہ اپنی عقل و دانش کا استعمال کرتے ہوئے حالات کے مطابق حکمت عملی اپنائے اور انسانیت کی خدمت کرتا رہے، انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور جنگ ہمیشہ قو میں لڑا کرتی ہیں ، کرونا وائرس نے پوری دنیا کے نظام زندگی کو تباہ کردیا ہے پاکستان بھی اس وبائی مرض کی لپیٹ میں ہے لیکن اگر ہم احتیاط کریں تو نہ صرف اس مرض کو شکست دے سکتے ہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیئے ایک مثال بھی قائم کرسکتے ہیں کہ ایک قوم بن کر بڑی سے بڑی مشکل سے بھی لڑا جا سکتا ہے، یہ ہی وقت ہے جب ہم ایک قوم اور سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگی گزارنے کا عہد کریں۔ ۔