کراچی (جیوڈیسک) کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں سندھ بالخصوص کراچی کی امن و امان کی مجموعی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دیگرامور پر گفتگوکی گئی۔
دوسری جانب کور کمانڈر نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں امن وامان کی صورتحال اور اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کے معاملے پر پر بات چیت کی گئی جب کہ ملاقات میں فوجی عدالتوں میں کیسز بھجوانے سے متعلق بھی بات کی گئی ۔ واضح رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے اور اس میں انہیں پاک فوج کی معانت بھی حاصل ہے۔