کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود سیلاب میں تباہ ہونے والے سکول کی تکمیل نو کے موقع پر

سیالکوٹ : پچھلے موسم برسات میں دریائے چناب اور دریائے جموں توی میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث سیالکوٹ (پکھلیاں، چپراڑ اور کھوجے چک سیکٹر) میں ان گنت تباہ کاریاں ہوئیں۔

حکومتی مراکز میں شامل بہت سے تعلیمی اداروں کی عمارات یا تو بلکل منہمد ہو گیئں یا انکے بڑے حصے کو نقصان پہنچا جس کے باعث یہ ادارے بند ہو گئے اس حقیقت کے پیشِ نظر ان علاقوں کی عوام، زندگی کی بنیادی سہولیات جیسا کہ تعلیم اور طبی علاج معالجے کی فراہمی سے محروم ہو گیئں۔پاک فوج نے ان تباہ شدہ اداروں کو ایک بار پھر پہلے سے بھی بہتر شکل میں لانے کا عزم مصمم کیا۔

پاکستان آرمی کے Vision کو مدنظر رکھتے ہوئے، سیالکوٹ پکھلیاں، چپراڑ اور کھوجے چک سیکٹر میں 10 پراجکٹس جن میں 9 سکول اور ایک رورل ڈسپنسری شامل تھے، کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا اور 2 ماہ کے قلیل عرصے میں ان پراجیکٹس کو کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ تعمیر کا یہ عمل سکولوں کی حدودی دیواروں کی تعمیر، پانی کے نظام اور نکاسی آب کی بحالی، کلاس رو مز کی مرمت اور موجودہ عمارات کی مکمل طور پر بحالی پر مشتمل تھا۔

Ghayur Mahmood

Ghayur Mahmood