راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار, راولپنڈی میں دہشتگردی کے واقعہ پر غور
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی صورتحال، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے فوج پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔
اجلاس میں طالبان کے ساتھ جاری حالیہ مذاکراتی عمل اور اس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔