کور کمانڈرز کانفرنس، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

Corps Commanders Conference

Corps Commanders Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونیوالی کامیابیوں کو سراہا اور شمالی وزیرستان آپریشن میں ہونیوالی پیشرفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔