کرپٹ حکمران حیلوں بہانوں کے پیچھے اپنی کرپشن چھپانہ چاہتے ہیں، راجہ زرار سجاد

Raja Zarrar Sajjad

Raja Zarrar Sajjad

فیصل آباد (پ۔ر) رہنماء پاکستان تحریک انصاف راجہ زرار سجاد نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران حیلوں بہانوں کے پیچھے اپنی کرپشن چھپانہ چاہتے ہیں، ماضی گواہ ہے کہ جب بھی انہیں عدلیہ سے اپنے مخالف فیصلہ آنے کی امید ہو یہ عدالت عظمیٰ پر چڑھائی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ واضح نظر آنے والی کرپشن کی صفائی دینے پر پوری حکومتی مشینری مامور کی گئی ہے اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہر آئینی حق کو حاصل کرنے کیلئے قانون کا دروازہ انصاف کی امید سے کھٹکھٹایا ہے اور جس عدلیہ کی آزادی کی تحریک کا کریڈٹ ن لیگ اپنے کھاتے میں لکھنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیتی ہے۔

اس کی جدو جہد چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے مال روڈ سے شروع کی تھی انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی کرپشن چھپائی نہیں جا سکتی اور یہ الزام پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نہیں بلکہ بین الاقامی فرم کی جانب سے لگایا گیا ہے ہماری جماعت نے تو محض اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اگر میڈیا پر جاری ہونے والے شریف خاندان کے بیانات دیکھے جائیں تو فیصلہ کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے صوبائی اور وفاقی درباری نواز شریف اور اس کے خاندان کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں لیکن ان کے اپنے ہی خاندان کے لوگ جن میں حمزہ شہباز اور دیگر شامل ہیں منظر عام سے غائب ہیں انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب کرپٹ حاکم اسی عدالت سے رحم کی اپیل کررہے ہوں گے جس پر کبھی انہوں نے اپنے حواریوں کے زریعہ سے دھاوا بولا تھا۔

جاری کردہ میڈیا سیل
پاکستان تحریک انصافPP-65
03311144492
03359999265
٭٭٭٭٭