کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
Posted on August 29, 2018 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Imran Khan
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب سے ملاقات میں قومی احتساب بیورو کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں، بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com