اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ داڑھی رکھ لینا یا حجاب لینا دہشت گردی نہیں، پاکستان میں چھوٹا سا واقعہ ہو جائے تو طوفان کھڑا ہو جاتا ہے، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری خاموش ہے۔
چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان کی ذاتی زندگی میں ہونے والے واقعے پر دکھ ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے معمول کی بھی بات چیت نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نادرا سے بدعنوان عناصر کو نکال دیں گے، اور کچی آبادیاں قائم کرانے والوں کے خلاف تحقیقات کریں گے۔