بھمبر : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کہا کہ کرپٹ، فرسودہ اور دھاندلی زدہ نظام کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے مخالفین تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو چکے ہیں 30 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر آئیگا عوام کا سمندر کرپٹ حکمرانوں اور خاندانی بادشاہت کو بہا لے جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 96 دنوں کے دھرنے نے عوام کے اندر اپنے حقوق کے حصول کا شعور پیدا کر دیا ہے عوام اپنا حق لینے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں 30 نومبر کا جلسہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آخری فائنل رائونڈ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران کا دھرنے اور احتجاج نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے اور مریم نواز کے استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا ہے انشاء اللہ 30 نومبر سے پہلے سارا خاندان مستعفی ہو جائیگا اور عوام بادشاہت سے نجات کی نوید سنیں گے۔