لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرپشن کے سسٹم کے آڑکٹیکٹ شریف برادران ہیں۔
حکمران پاکستان کی سالمیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان ہاؤس تبدیلی کو مذاق سمجھتے ہیں جس کا مطلب ایک چور کو ہٹا کر دوسرے کو لگانا ہے۔ طاہر القادری نے کہا بھارتی جاسوس کے پکڑے جانے پر وزیراعظم خاموش ہیں۔
نواز شریف کی پراسرار خاموشی کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر 31 جولائی کو قومی مشاورت کے لئے اجلاس بلایا گیا ہے جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
عمران خان کی شادی پر طاہر القادری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا خان صاحب پہلے تنہا باہر نکلتے تھے اب بیوی بھی ساتھ ملے گی تو تحریک مضبوط ہو گی کیونکہ ایک اور ایک مل جائیں تو 11 بن جاتے ہیں۔