کرپٹ حکمران عوام کی آخری سانسیں بھی نکالنے میں مصروف ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے غریب عوام کے گلے میں پڑے ہوئے پھندے کو مزید وٹ دے کر موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے.

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران عوام کی آخری سانسیں بھی نکالنے میں مصروف ہے لہذا فوری طور پر حکومت پٹرولیم اضافے کو واپس لے،انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہے موجودہ قیمتوں میں اضافہ ظلم کا سبب بننے گا۔