لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کا بے لاگ احتساب ضروری ہے ، حکومت صرف عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔
وزیر اعظم کے سیاسی مشیر جام معشوق نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سیاست کے اہم موڑ پر ہے۔ ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اپوزیشن غیر ملکی قوتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کی خوشحالی ہے جبکہ اپوزیشن سیاسی محاذ آرائی کر کے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتی ہے۔