اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اشتہاری قرار دینا حکومت کو مہنگا پڑے گا، وارنٹ گرفتاری جمہوریت کے خلاف سازش ہے، حکمرانوں کے اصل چہرے سامنے آگئے۔ پی ٹی وی پر حملہ ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ اسلام آباد میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ان کے اور پرویز خٹک کے وارنٹ پر پوری دنیا ہنس رہی ہے
پی ٹی وی پر حملے میں تحریک انصاف کا کوئی کارکن ملوث نہیں، انہیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت جھوٹے مقدمات کے ذریعے دبانا چاہتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کرپشن کرنے پر کوئی نہیں پکڑ سکتا، 30 نومبر کو آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔