کوٹ رادھا کشن : کرپشن کے خلاف آگہی مہم کے سلسلے میں شروع ہونے والا ٹرین مارچ سراج الحق کی قیادت میں پشاور، راولپنڈی، وزیر آباد اور گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا لاہور ،لاہور سے رائیونڈ اور پھر کوٹ رادھا کشن پہنچا۔ سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ٹرین مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ پاناما پیپرز میں شامل شخصیات خود مستعفی ہو جائیں، بااختیار کمیشن نہ بنا تو عوام کا سمندر اسلام آباد کا رخ کر سکتا ہے۔ ہم کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر اللہ اور اس کے رسولۖ کا نظام ہو۔
جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ستائیس مئی کو کراچی پہنچے گا، اس دوران امیر جماعت اسلامی اکیاون ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔