بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے 74 اسکولوں کے لیئے دے گئے اسپیسفک فنڈ کے دو کروڑ 18 لاکھ میں مبینا کرپشن کے بعد اینٹی کرپشن کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، 74 مڈل اور ھائی اسکولوں میں فرنیچر، لائبریری اور کھیلوں کے سامان کے لیئے دو کروڑ 18 کی رقم جاری کی گئی تھی جن پیسوں سے ھیڈ ماسٹرز کو ٹینڈرز کی صورت میں خریداری کرنی تھی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی ٹینڈر نہیں کیا گیا تھا اور ناہی اس ٹینڈر ز کا کوئی اشتہار اخبارات میں دیا گیا تھا، ساری خریدی کوٹیشن کے ذریعی کی گئی۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع نے سے معلوم ہوا ہے کہ ملنے والے یہ رقم اسکولز ھیڈماسٹرز کو فراہم نہیں کی گئی تھی بلکہ ایجوکیشن آفیسر کو فراہم کی گئی تھی جس نے اسکول کے سامان کی خریداری کی اور اسکولز ھیڈماسٹرز سے دستخط لے کر سامان انہیں فراہم کیا گیا۔
خریداری میں مبینا کرپش کے باعث ٹریزری افسر نے بھی بلوں پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن ڈی ای او کی جانب سے کاؤنٹر دستخط کرنے کے بعد ان بلوں کو پاس کیا گیا، ذرائع کے مطابق جن اسکولز کو دس لاکھ کا سامان ملنا تھا ان کو تین لاکھ کا سامان دیا گیا وہ بھی تین نمبر کوالٹی کا دیا گیا، اس ساری صورتحال کے بعد اینٹی کرپشن سرکل آفیسر اسد علی کورائی ھیڈماستروں اور دیگر متعلقہ افسروں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جس کے بعد افسران فرار ہونے کی راہ اختیار کیئے ہوئی ہیں۔۔۔۔