کرپشن کے خلاف آرمی چیف کا بیان عوام کی حقیقی ترجمانی ہے : صوفی مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے کرپشن کے خاتمے اور سب کے احتساب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف کا یہ بیان پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمانی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ کرپشن کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے، انتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا بلاتفریق احتساب جیسے دیگر محب وطن اقدامات ہی مستحکم و روشن پاکستان کی ضمانت ہیں جس کیلئے پوری قوم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

امیرتنظیم کا کہنا تھاکہ عوامی حلقوں میں آرمی چیف کے اس بیان کو بہت مثبت انداز سے سراہا جا رہا ہے اور یہی ملک و قوم کی عملی خدمت ہے اجلاس سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر رفاقت علی نقشبندی، پیر محمد رمضان صدیقی ،پیر حسنین حالی، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم سمیت دیگر علماء و مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کے بیان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اختتام پر امیر تنظیم صوفی مسعود احمد صدیقی نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047